بدین (عمران عباس) نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتے ہی چار سے نو سال کے بچوں کی داخلہ اسکولوں میں یقینی بنانے کے لیئے محکمہ تعلیم اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈولپمینٹ کمیشن کے تعاون سے اللہ والا چوک سے پریس کلب تک تعلیم بیداری ریلی نکالی گئی۔
ضلع بدین میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے سلسلے میں چار تا نو سال کے بچوں کی داخلہ اسکولوں میں یقینی بنانے کے لیئے محکمہ تعلیم بدین کے ٹی او عمران شاہ اور این سی ایچ ڈی کے رہنماﺅں جنرل منیجر امتیاز علی رند، ڈپٹی ڈی او ایڈمن محمد اسلم پٹھان، سائیں میر محمد کھوسو ڈپٹی اسکاﺅٹ افسر، اشفاق احمد میمن اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، محمد صالح کوریجو، منظور احمد چانڈیو، مسعود احمد کلھوڑو، سید انور علی شاہ اور دیگرکی سربراہی میں اللہ والا چوک سے پریس کلب تک تعلیم بیداری مہم کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں اسکول کے طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ اپریل تمام طر تعلیمی اداروں میں داخلہ کا مہینہ ہے لہذا والدین اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔