اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل کائونٹر ٹیررازم کے سربراہ حامد علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ حامد علی خان نے چارج سنبھالنے سے قبل وزارت داخلہ میں سیکرٹری داخلہ شاہد خان سے ملاقات کی، انہوں نے حامد علی خان کوبھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
حامد علی خان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کیا گیا، وہ تین سال کے لیے نیکٹا کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔