قومی کرکٹ ٹیم کل بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہوگی

Naveed Akram Cheema

Naveed Akram Cheema

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کل بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہوگی۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نئے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔ کھلاڑی کوشش کرینگے کہ سینئرز کی کمی محسوس نہ ہو ۔

مینیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ڈریسنگ روم کا ماحول دوستانہ رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں، انہیں امید ہے کہ اظہر علی قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اُمید ظاہر کی کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی محنت کررہے ہیں اور سینئر ز کا خلا پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔اظہر علی نے کہا کہ اُن کے آئیڈیل کپتان مصباح الحق ہیں ، اُنہوں نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سے بہت کچھ سیکھا، اظہر علی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے دورے کے لیے بہترین دستیاب ٹیم منتخب کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور انہیں امید ہے کہ نئے ون ڈے کپتان اظہر علی قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج آخری روز ہے، ٹریننگ کیمپ ختم ہونے کے بعد کھلاڑی بنگلادیش روانگی کے لیے کراچی میں جمع ہوں گے۔