قومی کرکٹرز کی فٹنس، پی سی بی نے تفصیلات جاری کر دیں

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ان فٹ کرکٹرز کی فٹنس پر ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے، وہاب ریاض کی فٹنس بحال ہوچکی ہے جبکہ احمد شہزاد کو مزید چھ ہفتوں تک کھیل کے میدانوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، احمد شہزاد کی کندیشن میں بہتری آئی ہے تاہم چہرے پر معمولی سوجن ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی سرجری نہیں ہوگی لیکن انہیں چھ ہفتے ہر طرح کے اسپورٹس سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض مکمل فٹ ہوچکے ہیں، آئندہ ہفتے ان کا این سی اے میں فائنل فٹنس ٹیسٹ ہوگا، نوجوان بیٹسمین صہیب مقصود کلائی میں فریکچر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ون ڈے سیریز کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے، آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی ہیمسٹرنگ انجری سے تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں، فاسٹ بولر جنید خان بھی فٹ ہورہے ہیں، آئندہ ہفتے اُن کے مزید ایم آر آئی ہوں گے، جنید خان نے جم ورک آؤٹ کے ساتھ ساتھ ٹریک جاگنگ بھی شروع کردی ہے۔