کراچی (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، عمر امین اور حماد اعظم شامل ہیں۔ شاہدی آفریدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی ہی جیت کی ضرورت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو ضرور موقع ملنا چاہیے جبکہ سینئر کھلاڑیوں کو بھی ٹیم کے ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ عوام کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی کے لیے ہمیشہ اچھا کھیلنے کی کوشش کی۔