لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے عاقب جاوید بھی میدان میں آگئے ہیں۔ 1992 ء کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن اور سابق میڈیم پیس بائولر ان دنوں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی کوچنگ کر رہے تھے۔
انہوں نے پی سی بی کی جانب سے کوچنگ کی پیشکش کے بعد متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے ان کے پی سی بی سے مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔