قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں پریکٹس سیشن کا آغاز کر دیا

Pakistani Cricket Team

Pakistani Cricket Team

ہملٹن (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے دیس میں پہنچ کر پریکٹس شروع کر دی۔ قومی شاہین ڈیڑھ دن کے مسلسل سفر کے بعد نیوزی لینڈ کے دیس پہنچے۔

آرام کے بعد گرین شرٹس نے پریکٹس شروع کر دی ۔ 23 جنوری کا دن ٹریننگ میں گذارا، ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

اس مختصر سیریز سے پہلے قومی کھلاڑی مقامی کلب ٹیموں کے خلاف پریکٹس میچ بھی کھیلیں گے، دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اکتیس جنوری کو ہوگا جبکہ دوسرے اور آخری ون ڈے کے لیے پاک کیوی ٹیمیں تین فروری کو مدمقابل ہوں گی۔