قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لیے لاہور سے روانہ ہو گئی

National Cricket Team

National Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لیے لاہور سے روانہ ہو گئی، قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے پر 2 ٹیسٹ، 2 ٹی20 اور 3 ون ڈے کھیلے گی، ویسٹ انڈیز میں موجود کرکٹر محمد حفیظ اور احمدشہزادٹیم کو زمبابوے میں جوائن کرینگے۔

ایئر پورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ زمبابوے کا دورہ آسان نہیں لے رہے، منیجر معین خان کے تجربے سے فا ئدہ اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے پر اچھے نتائج دینے کی پوری کوشش کریں گے۔