لاہور (جیوڈیسک) دورہ انگلینڈ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئیں، کپتان مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم کل انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں موجود ہے جہاں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے فیوچر ٹورز پر لیکچرز دیئے۔ ٹیسٹ سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی لندن روانہ ہو گا۔
اسپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد قومی ٹیم پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے ۔ قومی ٹیم کل صبح نو بجے غیر ملکی ایئرلائن سے دبئی کے لیئے روانہ ہو گی۔
قومی کرکٹرز سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی باقائدہ ملاقات ہوئی جہاں غیر ملکی کوچ نے بھی انہیں لیکچر دیا پاکستان انگلینڈ کےخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز کے میدان میں چودہ جولائی کو کھیلے گا۔