لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کے لیے جمعرات کو زمبابوے روانہ ہو رہی ہے وکٹ کیپر سرفراز احمد فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے ٹی ٹوینٹی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔
ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں جمعرات کو زمبابوے روانہ ہو گی، ون ڈے ٹیم کے کھلاڑی اٹھائیس ستمبر کو ہرارے پہنچیں گے۔
آل راونڈر انور علی انجری اور وکٹ کیپر سرفراز احمد فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہیں تاہم دونوں کھلاڑی ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹی ٹوینٹی میچز ستائیس اور انتیس ستمبر کو ہونگے۔