لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئی۔ روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ معین خان نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ورلڈ ٹی 20 کے لئے کھلاڑی فارم میں ہیں۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، البتہ شاہد آفریدی کی فٹنس پر تھوڑی تشویش ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں ہمیشہ پریشر ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21 مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلے گی۔