قومی کرکٹر محمد حفیظ بائولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہو گیا

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

چنائی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پابندی کا شکار قومی کھلاڑی محمد حفیظ اور جویریہ ودود نے بھارتی شہر چنائی میں آئی سی سی کی بائیو مکینک لیب میں بائولنگ ایکشن ٹیسٹ دیا۔

ٹیسٹ سیشن کے بعد دونوں قومی کھلاڑی مطمئن اور ٹیسٹ کلیئرنس کے لئے خاصے پُرامید نظر آئے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے تک متوقع ہے تاہم کرکٹ سٹارز کی کل وطن واپسی ہوگی۔