کراچی (جیوڈیسک) ڈھاکا میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف کو شامل کرنے کی اطلاعات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ اسٹار ٹیلی ویژن پر اپنے تبصروں میں موجودہ ٹیم کے تقریبا تمام ہی پلیئرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
خصوصا شاہد آفریدی ان کے زیرعتاب آتے رہے، اب ان کے قومی سلیکٹر بننے کی اطلاع سے کھلاڑی خوش نہیں ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیم نے چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔