کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سے بیماری ‘ غربت ‘ جہالت ‘ بیروزگاری‘ دہشتگردی اور استحصال و نا انصافی کے خاتمہ کا وزیراعظم میاں نواز شریف کا عزم محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے منشور سے اتفاق کا ثبوت ہے مگر اس عزم پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم کو ایم آر پی کی جانب سے پیش کردہ فارمولے پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر سیاستدان یقینا جمہوریت پسند‘ عوام دوست اور محب وطن ہونے کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کا عزم بھی رکھتا ہے مگر اس عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے اسلئے محروم رہتا ہے کہ اس کے پاس کوئی قابل عمل فارمولہ نہیں ہوتا مگر میاں نوازشریف کی خوش قسمتی ہے کہ روشن پاکستان پارٹی کے پاس ایسا قابل عمل فارمولہ ہے جس پر عملدرآمد کے ذریعے میاں نواز شریف پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری ‘ فلاحی ‘ مستحکم ‘ ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بناسکتے ہیں اسلئے اپنے عزم کی تکمیل کیلئے انہیں ایم آر پی سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔