ملکی ترقی اور قومی وحدت یکساں نظام تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے: زبیر حفیظ

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

لاہور (خصوصی رپورٹ) اسلامی جمعیت پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور قومی وحدت یکساں نظام تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے۔درجنوں نظام ہائے تعلیم کی بدولت مختلف رنگوں میں رنگی ہوئی نسلیں وجود میں آرہی ہیں۔نصاب تعلیم قوموں امنگوں کے مطابق ترتیب دیا جائے ، سیکولر نظام تعلیم نظریہ پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے ۔سیکولر نظام تعلیم کا مطالبہ پاکستان کا قومی تشخص مجروح کرنے کی سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ ایجوکیشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، غیر ملکی این جی اوز اور مبصرین کی ایماء پرشعبہ تعلیم کو تختہ مشق بنایا جارہا ہے۔ جس کے باعث اسلامی تشخص کو مجروح کیا گیا۔ نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کو نصاب سے ختم کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ ناقابل قبول ہے۔

بلوچستان میں جاری خانہ جنگی کی بڑی وجہ تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔نوجوانوں اور بلوچ عوام کے دل انہیں تعلیمی سہولیات دے کر جیتے جا سکتے ہیں ۔ملک میں ہر طبقے کو یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں۔#

0334-5019016