ملکی معیشت میں تاجر برادری کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ عبدالرشید ساجد

Kamran Lakha

Kamran Lakha

جام پور (کامران لاکھا سے) ملکی معیشت میں تاجر برادری کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ استحکام پاکستان کیلئے تاجروں کو صف اول پر آکر کلیدی کردار ادا کرنا چائیے۔

ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ضلع راجن پور کے رہنماؤں عبدالرشید ساجد ، سردار یوسف خان گبول ، حاجی محمد انور سلیمان ، ملک سرور لاڈ ،ملک یوسف آرائیں ، بلال کھوکھر ، چوہدری عبدالرزاق ، ملک سلیم آرائیں ،ملک آصف آذاد جکھڑ، میاں ریاض ثاقب ، محمد حسین جوئیہ، طارق چو ہدری ، چوہدری مصطفیٰ کریم ، رانا ندیم ، سید محمد سلیم شاہ ، حاجی طفیل ندامانی ، خالد خان قریشی ، عرفان انجم لشاری ، مقیم آرائیں ، مسرور شاہ ، غلام فرید پگاڑا ، افتخار جکھڑ ، ملک راشد ظہور آرائیں ، علیم بھٹی، بشیر پر ہار ، ملک رحمن آرائیں و دیگر نے لعل حویلی جام پور میں منعقد پروقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب میں تاجروں کثیر تعداد موجود تھی ، مقرین نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہمیں لاکھوں جانوں کی قربانی کے عوض ملا ،اس کیلئے ملکی تشخیص ،استحکام کیلئے ہمیں مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔ اور دفاع پاکستان کیلئے تاجر برادری تسلسل کیطرح آج بھی کسی قربانی کیلئے پیچھے نہیں ہٹے گئی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری منظم طریقے سے مظبوط ہو کر تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور انکے جائیذ مسائیل کے حل کیلئے سر گرداہ ہے۔

کامران لاکھا
0332-9176666