ترکی (جیوڈیسک) ترک سینٹرل بینک کے گورنر مراد چیتین قایا نے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش سے معیشت وقتی طور پر متاثر ہوئی ہے جو کہ جلد ہی معمول پر آجائے گی۔
انہوں نے افراط زر کی مجوزہ شرح کے بارے میں ایک اخباری کانفرنس کا انعواد کیا اور کہا کہ ہماری بر وقت تدابیر سے یہ بحران جلد ہی حل ہو جائے گا۔
بعد ازاں چیتین قایا نے سال رواں اور سن 2017 اور 2018 کے دوران ملکی افراط زر کی متوقع شرح کا اعلان کیا جو کہ اس سال 7٫6 فیصد، آئندہ سال 6 فیصد اور 2018 میں 5 فیصد کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔