قومی الیکشن نہیں بلکہ گلی محلے کا الیکشن ہے عوام انہیں ہی کامیاب کریں گے۔ میاں شفیق احمد
Posted on October 24, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی ؛ یہ قومی الیکشن نہیں بلکہ گلی محلے کا الیکشن ہے عوام انہیں ہی کامیاب کریں گے جو ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری سیاست کی بنیاد منافقت اور خود غرضی نہیں بلکہ اخوت اور رواداری ہے۔ ہم وعدے کرکے مکرنے والے نہیں، ہم وعدوں کی پاسداری کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ہم اصولوں پر مذکرات تو کر سکتے ہیں سودے بازی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار میاں گروپ کے رہنما میاں شفیق احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ مصطفی آباد کی با شعور عوام ہمارے امیدواروں میں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔ ہم کامیابی حاصل کرکے کرپشن اور کمیشن خوروں کیلئے بلدیہ مصطفی آباد کے دروازے بند کر دیں گے۔ ہمارے مخالفین نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی مرضی کی حلقہ بندی تو کر لی ہے لیکن فتح ان سے کوسوں دور ہے۔ ہم نے اپنے امیدواروں کا چنائو کر لیا ہے چند روز میں اعلان کر دیں گے۔ جبکہ مخالفین ہمارے امیدواروں کا مقابلہ کرنے کیلئے امیدواروں کا چنائو بھی نہیں کر پا رہے۔ میاں گروپ نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک عوام کی خدمت کی ہے اس خدمت کی وجہ سے ہمارے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ میاں گروپ کی کامیابی سے ہی مصطفی آباد کے مسائل حل ہوں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com