آزاد حیثیت سے قومی الیکشن لڑکر ثابت کیا کہ سردار گروپ کا ضلع چکوال میں مضبوط دھڑا ہے

Election

Election

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) آزاد حیثیت سے قومی الیکشن لڑکر ثابت کیا کہ سردار گروپ کا ضلع چکوال میں مضبوط دھڑا ہے ،جب سے اس حلقے میں الیکشن کی شروعات کی تو جو جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ تما م پو رے کیے ،ضلعی سسٹم نہ تو کو ئی سیا سی پا رٹی متعارف کروا سکی نہ کو ئی لیڈر ،جس کسی پا رٹی کوبھی چھو ڑا تو اپنے ذاتی لا لچ یا مفاد کی خا طر نہیں ،پی ٹی ا ئی سمیت دیگر قو می جما عتیں رابطے میں ہیں جو بھی فیصلہ ہو گا تما م دوستوں کی مشا ورت سے ہو گا ،وزیر اعظم میا ں نواز شر یف تلہ گنگ کی عوام سے ضلع کا وعدہ پورا کر یں ،تلہ گنگ میں سو ئی گیس کا فنڈ اسو قت کے پی ایم میر ظفر اللہ جما لی نے میر ی درخواست پر منظو ر کیا ان خیا لا ت کا اظہار سا بق ضلع نا ظم سر دار غلا م عبا س نے تلہ گنگ پر یس کلب میں میٹ دی پر یس سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اسمو قع پر سید مبا ر ک شاہ ہمد انی ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت مو جو د تھیں۔

اسمو قع پر انکا کہنا تھا کہ میںنے جو بھی فیصلہ کیا وہ اپنے دوستوں کی مشاورت سے کیا اور جو بھی بلد یا تی انتخا با ت ہو ئے ان میں سر دار گر وپ نے نما یا ں کا میا بیا ں حا صل کیں اور ضلع نا ظم کا امیدوار اسو قت کی جما عت نے خود مجھے نا مزد کیا اور اسوقت کے صدر کے کہنے پر مسلم لیگ ق کو جا ئن کیا ۔صو با ئی سیٹ پر کا میا بی کے بعد میں نے تلہ گنگ کی عوام سے تین وعدے کیے تھے جو میں نے کا میا ب ہو تے ہی لڑ کیو ں کا کا لج ،با ئی پا س اور سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیاتھا ۔سا بق ضلع نا ظم کا مز ید کہنا تھا کہ ضلع چکو ال میں کیڈ ٹ کا لج کا اعلا ن 1985میں کیا گیا تھا لیکن عوام سے وعدہ مکمل نہیں کروا سکے اور میں نے اسوقت کے صدرسے ڈیما نڈ کی جو انہو ں نے منظوری دے کر ضلع چکو ال کا دیر نیہ مطا لبہ پورا کیا ۔سیا سی لا ئحہ عمل کا اعلا ن ابھی تک نہیں کیا قو می جما عتیں رابطے میں ہیں دوستو ں کی راہ کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جا ئے گا۔