قومی پرچم کی توہین، ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے تحریک التواء جمع
Posted on September 21, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : ق لیگ کے کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لاہور میں مختلف مقامات پر رکھے جانے والے کوڑے دانوں پر قومی پرچم لگائے جانے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے اسے توہین قرار دیا ہے تحریک ق لیگ کے اراکین اسمبلی عامر سلطان چیمہ، سردار وقاص حسن موکل اور باسمہ ریاض چودھری کی طر ف سے جمع کروائی گئی۔
اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ قومی پرچم کی توہین ایک جرم ہے اور افسوس ہے کہ یہ جرم پنجاب حکومت کے زیر سایہ اس کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے جس سے محب وطن پاکستانیوں کے قومی جذبات کی توہین ہو رہی ہے۔ اراکین اسمبلی نے تحریک منظور کر کے اس پر بحث کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔