اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نیشنل گیمز دو ہزار تیرہ کے تیسرے روز بھی مختلف مقابلوں میں آرمی کی ٹیم کا پہلی پوزیشن پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔
قومی کھیلوں کے تیسرے روز بھی آرمی کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمی نے مردوں کے پول والٹ ایونٹ میں طلائی اور چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔ خواتین جیولین تھرو میں پنجاب گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
خواتین کی 5000 میٹر ریس بھی آرمی کے نام رہی۔ پوائنٹس ٹیبل پر آرمی ابھی تک پچاس گولڈ سمیت ٹوٹل پچاسی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پانچ گولڈ سمیت پچیس میڈلز کے ساتھ پنجاب ٹیم کی دوسری اور چھ گولڈ سمیت چوبیس تمغوں کے ساتھ نیوی کی تیسری پوزیشن ہے۔