اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نیشنل گیمز کے پہلے روز آرمی کے ایتھلیٹس چھا گئے، سائیکلنگ میں آرمی نے دو طلائی تمغہ جیت لئے۔ اسلام آباد میں جاری نیشنل گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے، پہلے روز صبح ہونے والے مقابلوں میں سائیکلنگ کانتیجہ سامنے آیا۔
جس کے مطابق مردوں کے 42 کلو میٹر ریس میں آرمی کے احمد ساجد نے گولڈ، سندھ کے نعمت اللہ نے چاندی اور حبیب اللہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، خواتین 14 کلو میٹر ریس میں آرمی کی صبیحہ زاہد نے سونے، رابعہ شبیر نے چاندی اور شازیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔