33 ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے سندھ کراٹے مینز اینڈ ویمنز ٹیم منتخب

Sindh Karate Association

Sindh Karate Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 33ویں قومی کھیل پشاور: سندہ کراٹے ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہو گئے. سندھ کے کراٹیکا کی بھرپور شرکت. انشا اللہ سندہ کی ٹیم شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی. سینسی نسیم قریشی سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سینسی عبدالحمید کے مطابق 33ویں قومی کھیل پشاور 26 اکتوبر تا 1 نومبر 2019 کیلئے سندہ کراٹے ٹیم کے اوپن ٹرائلز 29 ستمبر 2019 بروز اتوار کو جمنازیم ھال, ککری گراؤنڈ, لیاری کراچی میں سندہ اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکوٹیو کمیٹی کے ممبر اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سینسی نسیم احمد قریشی کی نگرانی میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے مقابلہ قوانین کے تحت منعقد ھوئے جس میں سندہ کے تمام ڈویژن کے کراٹیکا نے انتھائی جوش خروش سے حصہ لیا۔

لڑکوں کی منتخب ٹیم: انفرادی کمیتے 50 کلو گرام شیخ عابد حسین (لاڑکانہ), 55 کلو سعید علی خان, 60 کلو سید اعظم علی, 67 کلو محمد فاروق خان, 75 کلو نادر احمد, 84 کلو عبدالرحمان عباسی (بینظیر آباد), پلس 84 کلو عبدالستار خان (سکھر), انفرادی کاتا حمزہ عبداللہ, ٹیم کاتا سید کبیر علی زیدی, وجاھت اور ھمزہ عبداللہ شامل ہیں.لڑکیوں کی منتخب ٹیم: انفرادی کمیتے 45 کلو گرام عائشہ فرقان, 50 کلو ندا فرشاد (حیدرآباد), 55 کلوسائرش, 61 شھزین صدیقی, 68 خدیجہ فیاض, پلس68 کلو مبینہ حامد, انفرادی کاتا سائرش, ٹیم کاتا شھزین صدیقی, سائرش, خدیجہ فیاض اور سیدہ اقصاجبین شامل ہیں. ٹیم اور ٹیکنیکل آفیشلز و ریفری ججز: سینسی نسیم قریشی, عبدالرحیم, کرامت اللہ خان, واصف علی, عبدالحمید, فرشاد حسین قریشی و پروین لوھی حیدرآبآد, راست علی نوشھرو فیروز, محمد شریف بروھی لاڑکانہ, محمد معین ڈیڈھی, حامد بختیار, سء شاہ نور حسین, راشد علی, سید شاہ فیصل اور جمیل احمد شامل تھے۔