کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 33ویں قومی کھیل پشاور (26 اکتوبر تا 1 نومبر 2019) کے لئے سندہ کراٹے ٹیم کے ٹرائلز 29 ستمبر 2019 بروز اتوار کو جمنازیم ھال, ککری گراؤنڈ, لیاری کراچی میں منعقد ھونگے. کراچی میل ٹیم کے ٹائلز صبح 9 بجے جبکہ سندہ میل اور فیمیل کے ٹرائلز دوپھر 2 بجے ھونگے.
یہ ٹرائلز ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے مقابلہ قوانین کے تحت ھونگے.لڑکوں کے ایونٹس: انفرادی کمیتے 50, 55, 60, 67, 75, 84, پلس 84 کلو گرام, انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا.لڑکیوں کے ایونٹس: انفرادی کمیتے 45, 50, 55, 61, 68, پلس68 کلو گرام, انفرادی کاتا, ٹیم کاتا کے مقابلوں پر مشتمل ہے.
سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے تمام الحاق شدہ کراٹے یونٹس اپنے ٹیم کی انٹری 26 ستمبر تک جمع کرائیں گے اور تمام کھلاڑی 2 تصاویر اور شناختی کارڈ یا بے فارم 2 کاپی کے ساتھ ٹرائلز میں شرکت کریں گے.