اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل گیمز کے تیسرے روز سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنلز مقابلے جاری ہیں۔ آرمی کو دیگر ٹیموں پر برتری حاصل ہے۔ میزبان اسلام آباد نے پہلا طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔ خواتین باسکٹ بال کا کوارٹر فائنل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے مابین ہوا۔
جس میں پنجاب کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ خواتین باسکٹ بال کا دوسرا مقابلہ اسلام آباد اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں اسلام آباد نے کامیابی اپنے نام کی۔
دوسری جانب خواتین ڈبل بیڈمنٹن کوارٹر فائنل آرمی اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں آرمی کی میمونہ اور حرا نے کامیابی اپنے نام کی۔ ٹینس میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے احمد چوہدری نے پاک فضائیہ کے ثنا اللہ کو فائنل میں دو ایک سے ہرا دیا۔