33 ویں نیشنل گیمز : سندھ کراٹے ٹیم کے ٹرائلز 29 ستمبر کو ککری گرائونڈ کراچی میں منعقد ہونگے

Sindh Karate Association

Sindh Karate Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 33ویں قومی کھیل پشاور: سندھ کراٹے ٹیم کے ٹرائلز 29 ستمبر بروز اتوار جمنازیم ہال ککری گراؤنڈ لیاری کراچی میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ کی موجودگی ہیں ہونگے. کیمیتے کھلاڑیوں کی عمر 18 سال سے زیادہ اور کاتا کھلاڑیوں کی 16 سال سے زیادہ ھوگی. تمام اضلاع میں ٹریننگ کیمپ جاری ہیںسندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سینسی عبدالحمید کے مطابق 33ویں قومی کھیل پشاور 26 اکتوبر تا 1 نومبر 2019 تک ئونگے جس کے لئے تمام الحاق شدہ اضلاع میں کراٹے ٹریننگ کیمپ انتہائی جوش و خروش سے جاری ہیں.

انشااللہ سندہ کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاھرہ کرے گی. کراچی کا ٹریننگ کیمپ لیاری میں سینسی عبدالرحیم, سینسی حامد بختیار, سینسی محمد معین ڈھیڈھی, سینسی لیاقت علی اور سینسی کرامت اللہ خان کی نگرانی میں جاری ہے جس میں کراچی کے تمام اضلاع کے کراٹیکا حصہ لے رہے ہیں.سندہ کراٹے ٹیم کے ٹرائلز 29 ستمبر 2019 بروز اتوار کو جمنازیم ھال, ککری گراؤنڈ, لیاری کراچی میں سندہ اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ کی موجودگی میں ہونگے.

کراچی میل ٹیم کے ٹرائلز صبح 9 بجے ; سندہ میل اور فیمیل کے ٹرائلز دوپھر 2 بجے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے مقابلہ قوانین کے تحت ھونگے.لڑکوں کے ایونٹس: انفرادی کمیتے 50, 55, 60, 67, 75, 84, پلس 84 کلو گرام, انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا.لڑکیوں کے ایونٹس: انفرادی کمیتے 45, 50, 55, 61, 68, پلس68 کلو گرام, انفرادی کاتا, ٹیم کاتا کے ایونٹس شامل ہیں.سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس اپنے ڈسٹرکٹ کے ایک ٹیم کی انٹری 26 ستمبر تک جمع کرائیں گی. اس کے بعد کوئی انٹری قبول نھیں ھوگی.پاکستان کراٹے فیڈریشن کی ھدایت کے مطابق کمیتے مقابلوں میں کھلاڑیوںکی کم از کم عمر 18 سال اور کاتا کے کھلاڑیوں کی کم از کم عمر 16 سال کی ھونی چاہئے. کھلاڑی 2 تصاویر اور شناختی کارڈ یا بے فارم 2 کاپی اور اپنی مکمل کٹ کے ساتھ ٹرائلز میں شرکت کر سکتے ہیں۔
جاری کردہ
سینسی عبدالحمید ،سیکریٹری
سندھ کراٹے ایسوسی ایشن