کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گوادر کے علاقے کان کہی میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات اور دہشت گردی کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔
متحدہ قومی مووومنٹ کے قائد الطاف حسین گوادر کے علاقے کان کہی میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں دہشت گردی کے سبب موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں۔
تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے میں دیر نہ کی جائے اور اس میں عدلیہ کے ججز، مسلح افواج کے سربراہان بشمول آرامی چیف کو آبزرور کے طور پر مدعو کیا جائے۔تا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یک نکاتی اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے نکالنا صرف حکومت، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ہی نہیں بلکہ تمام طبقات کی ذمہ داری ہے اور اب یہ ذمہ داری محسوس کر کے ٹھوس اقدامات کا وقت آ چکا ہے۔