نیشنل گرڈ سے سپلائی رکی تو لوڈ شیڈنگ ڈبل ہو جا ئیگی ،کے ای ایس سی

KESC

KESC

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ای ایس سی حکام نے وزارت پانی وبجلی کو خبر دار کیا ہے کہ اگر نیشنل گرڈ سے کراچی کو ملنے والی 350 میگاواٹ سپلائی روکی گئی تو شہر میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی حکام نے اسلام اباد میں نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی حکام کو بتایا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے ای ایس سی کو نیشنل گریڈ سے دی جانے والی 650 میگاواٹ بجلی میں سے ساڑھے تین سو میگاواٹ بجلی کم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جس پر کے ای ایس حکام نے جواب دیا ہے کہ اگر کراچی کیلئے سپلائی میں کمی کی گئی تو شہر میں لوڈ شیڈنگ دگنی ہو جائے گی۔