فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور امیدوار سٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے قومی صحت پروگرام اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے معذور خصوصی افراد کے لیے خدمت کارڈ کا اجراء وزیراعلیٰ پنجاب خود روزگار اسکیم بلاسود قرضوں سے غربت کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ روزگار سکیم کا اجراء حکومت کی بڑی کامیابی اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مختلف چیئرمینز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ء میں نظام سنبھالا تو ملکی معیشت کی ابتر صورتحال سمیت بہت سے ملکی مسائل اور چیلنجز کا سامنا تھا مگر میاں برادران نے ان چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تعمیر وترقی عوامی خوشحالی کے منصوبے کے لیے اپوزیشن کو اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے تاکہ وطن عزیز کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔