کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزم اساتذہ اردو سندھ اور نیشنل ہیرو فائونڈیشن قومی زبان اردو کو بی کام کے نصاب میں گیارہ سال بعد دوبارہ شامل کرنے پر اساتذہ اور محبان اردو کی اس کامیابی پر ”تقریب تشکر ”اور” شام ثقافت ”کا انعقاد 7دسمبر کو کرے گا جس کے مہمان خصوصی معروف صنعتکار و چیئرمین میڈی کیم گروپ آف کمپنیز خلیل احمد نینی تال والا ہونگے ۔پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال شیخ الجامعہ وفاقی اردو یونیورسٹی صدارت کے فرائض انجام دینگے ۔شریک صدارت سید ہ سعید ہ بانو ہونگی جبکہ نظامت کا منصب رضوان صدیقی سنبھالیں گے دیگر مہمان اعزازی و مقررین میں پروفیسر سحر انصاری ،شیخ راشد عالم ،ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی ،ہمابخاری ،پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ حسن اور ڈاکٹر شاداب احسانی شامل ہیں۔
مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ 8بجے شب دیا جائے گا۔اسی روز منعقد ہونے والی ”شام ثقافت ”کی صدارت مسلم شمیم صدر انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کرینگے ۔نظامت ملک محمد حنیف غزالی جبکہ مہمان خصوصی ملک اما م الدین شوقین کرینگے۔استقبالیہ کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر حسن ،پروفیسر رضیہ حکمت ،پروفیسر محمود ہ خاتون، پروفیسر ساجدہ ظہیر ،پروفیسر سمیرا نفیس اور عزیز فاطمہ شامل ہیں۔