نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، پورٹ قاسم، پی ٹی وی اور پی آئی اے نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

National Hockey Championship

National Hockey Championship

سیالکوٹ (جیوڈیسک) نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ہونے والی نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے بارہویں روز تین میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پورٹ قاسم کی ٹیم نے کسٹم کو تین ایک سے ہرا دیا۔

پی ٹی وی اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا۔ جس میں پی ٹی وی نے پولیس کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

دن کے تیسرے اور آخری میچ میں پی آئی اے نے ریلوے کے خلاف بڑی آسانی سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کا اسکور چھ صفر رہا۔