قومی ہاکی ٹیم کو وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

Hockey Team

Hockey Team

لاہور (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کی سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم کو وزیراعظم نے 4 جنوری کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کو حکومت کی جانب سے ایک دعوت نامہ موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کھلاڑیوں اور فیڈریشن حکام سے 4 جنوری کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے 20 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم فائنل میں قومی ٹیم کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاندار کارکردگی کے بعد تاحال وفاقی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی پذیرائی نہیں ہو سکی جس سے وہ سخت دلبرداشتہ ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 50 کروڑ روپے سالانہ گرانٹ کی سمری بھی تمام ضروری کارروائی کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہے، مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پرعملدر آمد نہیں ہورہا جس کے باعث پی ایچ ایف شدید مالی بحران کا شکار ہے۔