لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے ساتھ ساتھ سینئر ٹیم کا بیک اپ تیار کر نے کے لئے پاکستان اے ٹیم کی بحالی کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی ایچ ایف کے کوچنگ مشیر طاہر زمان کو اہم ذمے داری دے دی گئی ہے جو اس پر کام کریں گے، پی ایچ ایف نے قومی اے ٹیم کی تیاری کے سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی اور سینئر ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ کی مشاورت کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے ٹیم میں پچھلے سال بھارت میں کھیلے گئے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کے ان کھلاڑیوں کو بھی شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔