کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام ناظم آباد سروسز سینٹر میں گردوں اور مثانوں کے امراض کی آگاہی کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،فری میڈیکل کیمپ میں ماہرین نے 100سے زائد مریضوں کے چیک اپ ،امراض سے متعلق آگاہی اور غذائی مشورے اور امراض سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ گردوں کا فری الٹرا سائونڈاسکرینگ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر تمام لیبارٹری ٹیسٹ پر عوام کو 50فیصد رعایت بھی فراہم کی گئی اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ میں موجود لیاقت نیشنل ہسپتال کے ڈاکٹر عشرت سلیم اور ڈاکٹر کنور نوید نے کہاکہ امراض سے بچائو اور صحت سے متعلق آگاہی بھی ایک عبادت ہے۔
لیاقت نیشنل ہسپتال خدمت انسانیت کے اس عمل کو احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے،انہوں نے کہاکہ امراض سے متعلق عوامی شعور کی آگاہی کے ذریعے صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے اور انشا اللہ لیاقت نیشنل ہسپتال اس حوالے سے اپنا کردار انسانیت انجام دیتا رہے گا۔