کراچی میں قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈاکٹروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج، مریضوں کو مشکلات

Doctors

Doctors

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر تربیت ڈاکٹروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے کام روک دیا۔ کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں تعینات پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں فرائض کی انجام دہی۔

چھوڑ کر احتجاج شروع کر دیا، زیر تربیت ڈاکٹروں کے احتجاج کی وجہ سے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سینیئر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس فرائض انجام دینے لگے جس کے باعث درجنوں آپریشن ملتوی کر دیئے گئے۔

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال میں انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں لیکن حکومت کی جانب سے گزشتہ 4 ماہ سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس نے انہیں احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے۔ اگر انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ بڑھادیں گے۔