قومی ادارے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دینے سے ایسٹ انڈیا کمپنی بن سکتی ہے، لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کرنے سے نئی ایسٹ انڈیا کمپنی بننے کا خطرہ ہے۔

لاہور میں پری بجٹ سیمنار سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو انقلابی بنیادوں پر چلانا ہو گا۔

پاکستان کے سرمایہ کار محب وطن ہیں، بیرونی اداروں کے بجائے ملکی سرمایہ کاروں پر انحصار بڑھایا جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت فوج اور میڈیا کے فاصلوں کی وجہ سے بے یقینی بڑھ رہی ہے، حکومت پرسکون حالات کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔