اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ و سلامتی امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پوری قوم اور ریاستی ادارے یکسو ہیں، دو طرفہ بہتر تعلقات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان میں بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ ہر سفارتی سطح پر مؤثر انداز سے اٹھایا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ کشیدگی کم کرنے اور مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔