سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ملکی مفاد اور ہومیوپیتھی کی بہتری کے لئے عملی ہومیوپیتھک سیاست کا سپاہی ہوں۔ قومی وقار اور معیار ہومیوپیتھی کے لئے اصولوں پر سودے بازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ذوالفقار احمد اعوان ڈپٹی چیف آرگنائزر PHMA پاکستان نے ڈاکٹر محمود احمد چوہدری میڈیکل آفیسر سول ہسپتال جہلم کو پاکستان ھومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع جہلم کا سر پرست اعلی نامزد کرتے ہوئے کیا ر امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور ہومیوپیتھی کی ترقی وترویج کے اپنی ٹیم کے سا تھ ملکر اہم کردار ادا کر یں گے۔
ان کی نامزدگی سے ضلع جہلم کے تمام ہومیوپیتھس میں خوشی کی لہر دوڑ گء اور ایگزیکٹو باڈی ضلع جہلم کے تمام ممبران نے ان کو دلی مبارکباد پیش کی۔
جناب ڈاکٹر انعام اللہ مرزا سابق صدر NCHڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری نائب صدر PHMA روالپنڈی ڈویثزن۔ڈاکٹر صفدر برلاس صدرPHMA ضلع جہلم۔ڈاکٹر ظہور حسین جنرل سیکرٹری PHMA ضلع جہلم ڈاکٹر امجد سردار نائب صدرPHMA ضلع جہلم۔ڈاکٹر عبدالرؤف مرزا صدر PHMA ایجوکیشن ونگ ضلع جہلم۔ڈاکٹر تصور حسین مرزا میڈیا کوآرڈینیٹرPHMA ضلع گجرات۔ ایگزیکٹو باڈی PHMA تحصیل جہلم۔تحصیل دینہ۔تحصیل سوہاوہ۔تحصیل پنڈدادنخاں۔سرائے عالمگیر نے دلی طور پر مبارکباد پیش۔