جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لیبر قومی موئومنٹ جھنگ کے زیر اہتمام پاور لومز پر کام کرنے والے ورکروں نے مرکزی آفس چنیوٹ موڑ پر حکومت کی جانب سے سوتر پر لگائے گئے حالیہ ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے دھاگے پر عائد حالیہ ٹیکس کے خلاف سینکڑوں پاورلومز ورکروں نے لیبر قومی موئومنٹ جھنگ کے زیر اہتمام ہاتھوں میں کتبے اُٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا جن پر نہ صرف مطالبات بلکہ نعرے بھی درج تھے۔
اس موقع پر لیبر قومی موئومنٹ جھنگ کے عہدیداران نے خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ دھاگے پر حالیہ لگائے گئے ٹیکس سے بڑی انڈسڑیوں پر کم اور چھوٹی انڈسٹری پر زیادہ فرق پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ سوتر پر سٹے بازی کو بند کروایا جائے اور فیکٹریوں کو بند ہونے سے بچایا جائے جس کے باعث ہزاروں مزدوروں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں مقرین نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ہم مالکان سے ملکر بھی احتجاج کرنے بلکہ کہیں جانا پڑا تو جانے کو بھی تیار ہیںمظاہرین سے مرکزی چیئر مین بابا عبدالطیف انصاری، ضلعی صدر چوہدری تنویر احمداور نور خان بلوچ نے خطاب کیا۔