اسلام آ باد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے احاطے میں سور گھس آیا جسے بھگانے کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
ایک سور سپریم کورٹ کی پچھلی طرف سے نیشنل لائبریری کی جانب سے عدالت کے احاطے میں داخل ہو گیا اور جب انتظامیہ کو سور کی موجودگی کی اطلاع ملی تو سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے سور کو سپریم کورٹ کے احاطے سے بھگانے کے لئے پتھر مارے تو اس نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور کچھ اہلکار بچاؤ کرتے ہوئے گر گئے جس کے باعث انھیں معمولی زخم بھی آئے اور سور سپریم کورٹ کے احاطے سے نکل کر الیکشن کمیشن کی عمارت کی جانب ہو لیا۔