کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک بھر سے مظلوم اور غریب عوام کے ووٹ سے 11مئی 201ء کے انتخابات میں فیقد المثال کامیابی حاصل کرے گی عوام انتخابی نشان پتنگ کو ووٹ دیکرقائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی نمبر5میں یونٹ 109کے زیر اہتمام منعقدہ ایک عظیم الشان انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کی۔
ا جلسے میں نواجوانوں ،بزرگوں اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی NA-256اقبال محمد علی خان ،صوبائی اُمیدوار حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے بھی خطاب کیا رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دھماکے اور دہشت گردی حق پرستوں کی راہ میں دیوار نہیں بن سکتی حق پرستی کا سفر جاری رہے گا عوامی خدمت ایم کیو ایم کا مشن ہے۔
ہمیں ہمارے مشن سے کوئی نہیں روک سکتا قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھ کر ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت کی عفریت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے شکست دینگے جلسے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازش کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کل بھی عوامی طاقت کے ذریعے ملک دشمن اور عوامی دشمن طاقتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انشا اللہ 11مئی کو بھی سازشی عناصر کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ہمیں عوامی خدمت سے نہیں روک سکتی ،بلا خوف و خطر عوامی حقوق کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ عوام نے متحدہ قومی موومنٹ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے 11مئی کو حق پرستوں کی کامیابی کا دن ہے انہوں نے کہاکہ ملک سے عوامی استحصال کا خاتمہ کرکے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا ئیں گے۔