قومی ادارہ صحافت کا مارگلہ ٹاون کے( یوتھ) کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد : سینئر صحافی سہیل الیاس نے مارگلہ ٹاون کے نوجوانوں کے اعزاز میں ایک پر وقار افطار ڈنر دیا۔ جس کا مقصد یوتھ کو یک جاہ کر کے وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ اس تقریب میں نوجوانوں کے علاوہ مارگلہ ٹاون کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب فرخ نواز بھٹی، صدر ینگ یونین آف جرنلسٹ تھے۔ معروف صحافی روف کلاسرا نے تقریب کی صدارت کی۔

نوجوانوں نے اس تقریب کو نہ صرف اپنے اعزاز میں خراج تحسین محسوس کیا بلکہ ٹاون کے درپیش مسائل جس میں سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ یوتھ کے لیے پلے گراونڈ، کیڈز پلے ایریا، بیڈمنٹن کورٹ، نیٹ پریکٹس کورٹ و دیگر صحت مند سرگرمیوں کے لیے مطالبات کیے۔ اس تقریب کا اہتمام قومی ادارہ صحافت نے مارگلہ ٹاون کے یوتھ کو درپیش مسائل کی روشنی کے پیش نظر اہتمام کیا۔