لاہور (اقبال دانیال) نیشنل پارٹی لاہور کابینہ کا اجلاس پارٹی سیکریٹریٹ گڑھی شاہولاہور میں منعقد ہوا صدارت پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے کی جبکہ احمد بلال فیصل ایڈووکیٹ صدر لاہور،محمد ریاض بنگش جنرل سیکرٹری لاہور،رانا محمد نیاز،حافظ احمد جمال،ڈاکٹرزاہد فاروق ،ملک محمدجاوید،مجاہد علی ملک،اقبالکھر ودیگرکارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس میں قومی وبین الاقوامی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ نیشنل پارٹی کو پنجاب خصوصاً لاہور میں فعال وسعت دینے کے لئے تجاویز دی گئیں۔
اجلاس میں متفقہ طور پرپارٹی منشور اور سیاسی کارکنان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا جس پر آئندہ اجلاس میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں رانا محمد نیاز نے تجویز دی کہ دوسری سیاسی پارٹیوں سے مایوس افراد کو باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی جائے۔
جس پر تمام شرکاء نے آمادگی کااظہار کیا۔ صدارتی خطاب میں طالب حسین نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے میں اپنا سیاسی وتنظیمی کردار ادا کریں۔اجلاس میں محمد ریاض بنگش کی موثر کوششوں کو سراہا گیا۔