نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی حوالے سے طالب حسین کے شیخوپورہ اور گوجرانوالا کے دورے

National Party Members

National Party Members

لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں جنرل سیکرٹری پنجاب طالب حسین کی قیادت میں ریاض بنگش جنرل سیکرٹری لاہور ،میاںآفتاب سمیت دیگر رہنمائوں پر مشتمل وفد نے گزشتہ دنوں شیخوپورہ اور گوجرانوالا کے دورے کئے اور اس دوران نیشنل پارٹی کارکنان سمیت مقامی کئی معروف سیاسی،سماجی اور عوامی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

متعدد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کانہ صرف اعلان کیا بلکہ سرگرمی سے تنظیم سازی کے عمل کو بہتر اور تیزکرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر طالب حسین نے اس عزم کااعادہ کیا کہ نیشنل پارٹی اقتدار یا اختیار کی جنگ نہیں بلکہ ہمیشہ عوام کے حقوق اور انہیں بنیادی سہولیات کی بہم فراہمی کے لئے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نیشنل پارٹی نے تمام تر معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمہوری اور صاف ستھری سیاست کے فروغ کے لئے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ سے الگ ہونے کا اصولی فیصلہ کیا حالانکہ بہت ساری مقتدریہ چاہتی تھیں کہ ڈاکٹرعبدالمالک مزید مدت کے لئے بھی وزیراعلیٰ رہیں مگر نیشنل پارٹی کی قیادت نے مری معاہدے کی پاسداری کی۔

طالب حسین نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ نیشنل پارٹی ان کوعزت ووقار سے نوازے گی۔