نیشنل پارٹی پنجاب کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

لاہور (ایم اے تبسم سے) بلوچستان کے حلقہ پی بی50میں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں نیشنل پارٹی کے امیدوار اکرم دشتی کی واضح اکثریت سے کامیابی کے بعد نتائج کو تبدیل کرنے کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پنجاب طالب حسین کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں پنجاب بھر سے نیشنل پارٹی کے عہدیداران وکارکنان سمیت دیگر سیاسی ،سماجی ،عوامی اورمذہبی شخصیات وسول سوسائٹی ارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پرمیڈیاسے بات کرتے ہوئے طالب حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرنگ آفیسر نے اپنے دستخط سے نتیجے کی شیٹ جاری کرتے ہوئے اکرم دشتی کو کامیاب قراردیا جبکہ اگلے دن مسلم لیگ ن کے حمائتی امیدوار جعلی ووٹوں کا تھیلا لے آیا اورنتائج تبدیل کرنے کی گھنائونی سازش کی گئی۔

مگر نیشنل پارٹی اس دھاندلی اور ساز ش کو تسلیم نہیں کرے گی اور اگرایسا کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ہم زہری حکومت کو بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ تعمیری سوچ اپنائیں۔