لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ ملکی و عوامی خدمت کا نام نہاد ڈھونگ رچا کر ملکی امن و امان کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اں خیالات کا انہوں نے راوی روڈ آفس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا ، حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھاکہ جلائو گھیرائو ، توڑ پھوڑ اور بلیک میلنگ سے کون سی عوامی خدمت ہوتی ہے ، عمران خان اور اس کے حواریوں کی ملک دشمن حرکتوں کی وجہ سے ہر پاکستانی ان پر عدم اعتماد کر رہا ہے۔
اس میں کچھ شک نہیں احتجاج سب کا بنیادی حق ہے مگر جو احتجاج عمران خان اور اس کے حواری کرنے جارہے ہیں وہ سراسر ملک وقوم کے خلاف ہے اور یہ سب کے سب غیر ملکی ایجنڈے پر کار بند ہیں ، کون ملک کی خدمت کررہاہے اور کون ملک کو ترقی کرتا برداشت نہیں کررہاہے سب عوام کے سامنے ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا ترقی پسند پاکستان ویژن ہر صورت جاری ہے اور ملک وقوم کی ترقی کے مخالفوں کو منہ کھانی پڑیگی۔
حاجی قیصر امین بٹ القادری سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور