قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی دفتر میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی
Posted on September 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
اٹک : قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی دفتر میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی جس میں ضلعی کواڈینیٹر نقاش علی خان، ضلعی سینئر وائس چیئرمین ندیم رضا خان، ضلعی صدر شاہد اقبال اعوان، ضلعی نائب صدر محمد یوسف، تحصیل چیئرمین اٹک ملک اسد محمود، میڈیا کو اڈینیٹر تحصیل اٹک محمد عمران اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں پشاور دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی اور اس موقع پر ضلعی کواڈینیٹر نقاش علی خان نے کہا کہ ملک میں آئے روز دہشت گردی بڑھ رہی ہے اور حکومت روز بروز دہشت گردوں کے آگے کمزور ہورہی ہے چند دن پہلے بھی پاک فوج پر حملہ کر کے میجر جنرل ثناء اللہ اور لیفٹینٹ کرنل تو صیف احمد کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کو پورے ملک میں فری ہنڈ دیا جائے تاکہ ملک میں جمہوریت امن اور سکون سے چلے اور پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔