اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ غلطیوں کو تسلیم کرتے ہیں لیکن مستقبل تحریک انصاف کا ہے۔ خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔دہشت گرد ی کے خلاف نیشنل پالیسی بنانا ہو گی۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ امیدواروں کی سلیکشن اورانتخابی مہم کا وقت نہیں ملا۔،وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں غلطیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کو کوئی پارٹی چیلنج نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اداروں کومضبوط کرینگے۔ پولیس میں سیاسی بھرتیوں کوختم کرکے میرٹ لیکرآئیں گے۔ خیبرپختونخوا میں زیادہ بجلی بنا کر دوسرے صوبوں کودیں گے۔
ملک میں جاری دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف نیشنل پالیسی بنانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے نئے چہروں کواسمبلیوں میں بھیج کر روایتی سیاست کا کلچر تبدیل کیا ہے۔