اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں لانگ مارچ ، انقلاب کی دھمکیوں سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔
وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس آج شام ایوان وزیر اعظم میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں جشن آزادی کی تقریبات کیلئے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔
اجلاس کے شرکاء تحریک انصاف کے لانگ مارچ ، عوامی تحریک کی جانب سے انقلاب کی دھمکیوں سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے افراد کی امداد اور دیکھ بھال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔