نیشنل پاور کنٹرول سنٹر (این پی سی سی) میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کی تقسیم کے حقیقی اعداد و شمار جمع کرنے کا لوڈ ڈیٹا امپرومنٹ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ یہ سسٹم امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون سے نصب کیا گیا۔
یو ایس ایڈ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کی تقسیم کے مراکز پہلے ہی قائم کر چکا ہے۔ جہاں پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں، گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز کو فراہم کی جانے والی بجلی کے حوالے سے سکرینوں کے ذریعے لوڈ ڈیٹا کے حقیقی اعداد و شمار کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس نظام سے این پی سی سی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کے باکفایت استعمال میں مدد ملے گی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کرنا پڑے گی۔